میری زندگی میں سکندر کی واپسی ہوئی ہے، وہاب ریاض کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

18  اپریل‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل اور قومی ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مشیر برائے کھیل نے لکھا کہ الحمدللہ اللہ تعالی نے مجھے بیٹے سے نوازا ہے۔اپنے والد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میری زندگی میں سکندر کی واپسی ہوئی ہے، جب سے میں پیدا ہوا ہوں سکندر میری زندگی کا حصہ رہا ہے اور رہے گا۔وہاب ریاض نے مزید لکھا کہ ابو جی میں آپ سے بہت پیار اور آپ کو بہت یاد کرتا ہوں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بالر اور ان کی اہلیہ زینب کے ہاں یہ تیسرے بچے کی ولادت ہوتی ہے، اس سے قبل ان کے ہاں دو بیٹیاں تھیں جن کے نام ایشل اور حورین سکندر ہے۔بیٹے کی ولادت کے بعد قومی ٹیم کے کرکٹرز اور دیگر کی جانب سے وہاب ریاض کو مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…