جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

گندم، آٹا، چینی اور کھاد کی اسمگلنگ پر دو سال قید کا قانون نافذ

datetime 17  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے ملک سے اشیا ضروریہ بیرون ممالک اسمگل کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا، ابتدائی طور پر گندم، آٹا، چینی اور کھاد پر مشتمل چار اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو بھاری جرمانوں اور دوسال قید کی سزائیں دینے کا اطلاق کردیا گیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے

ابتدائی طور پر گندم، آٹا، چینی اور کھاد پر مشتمل چار اشیا کو اشیائے ضروریہ کے طور پر نوٹیفائی کردیا ہے۔ ایف بی آرکے جاری کردہ نوٹی فکیشن 945(I)/2023میں بتایا گیا ہے کہ کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ان چار اشیا کو اشیائے ضروری قراردیا گیا ہے۔اس بارے میں جب ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ ایف بی آر نے کسٹمز ایکٹ 1969 کو 1977 کے ایکٹ کے مطابق بنایا ہے جس کے ذریعے حکومت نے ابتدائی طور پر گندم، آٹا، چینی اور یوریا کو اشیائے ضروریہ ڈکلیئر کیا ہے، اس اقدام سے اب ان اشیا کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔ایف بی آر حکام نے کہاکہ ابھی چار اشیا پر مشتمل اشیائے ضروریہ کی فہرست دی گئی ہے دوسرے مرحلے میں اشیائے ضروریہ کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا اور مزید اشیا کو اشیائے ضروریہ قرار دیا جائے گا۔ایف بی آر حکام نے کہاکہ ان اشیا کو اشیائے ضروریہ نوٹیفائی کرنے کے بعد ان اشیا کی اسمگلنگ پر کسٹمز ایکٹ کے تحت سخت سزائیں دی جائیں گی اور کسٹمز ایکٹ کی سیکشن 156 کے تحت مذکورہ اشیا میں سے جو کوئی بھی چیز بیرون ملک اسمگل کرتے ہوئے پکڑی جائے گی اس اسمگل شدہ آئٹم کی مجموعی مالیت کے برابر جرمانہ عائد ہوا کرے گا اور جو آئٹم سامگل کرنے کی کوشش کی گئی ہوگی وہ اشیا ضبط بھی کرلی جائیں گی۔علاوہ ازیں ان اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ کرنے والوں کو دو سال تک قید کی سزا بھی دی جاسکے گی۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…