منگل‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2025 

لاڈلے کو 2018میں دھاندلی کے ذریعے نہ لایا جاتاتو آج پاکستان بہت آگے جا چکا ہوتا ،نوازشریف

datetime 17  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ لاڈلے کو 2018میں دھاندلی کے ذریعے نہ لایا جاتاتو آج پاکستان بہت آگے جا چکا ہوتا ،2013میں اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کو مشکلات سے نکالا ، عمران خاان کے چار سالہ دور میں لوگ بد حال ہوئے ، مسلم لیگ (ن)ہی عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالے گی ،مسلم لیگ (ن)عوام کی جماعت ہے ۔

چاہتے ہیں پورے ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہوں تاکہ پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر ڈالا جاسکے ۔وہ یہاں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اور چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف اور مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر حافظ سجاد قمر کے اعزاز میں اپنی جانب سے دی گئی دعوت افطار کے موقع پر بات چیت کررہے تھے ۔ انہوںنے دونوں رہنمائوں کو عمرہ ادائیگی کی مبارکباد بھی دی ۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے بھی نوازشریف کو عمرہ ادائیگی پر مبارک باد دی جس پر میاں نوازشریف نے ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، حسین نواز،سہیل ضیاء بٹ سمیت دیگر فیملی ممبران موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاکہ2018میں لاڈلے کو دھاندلی کے ذریعے لایا گیا اور اس ناکام تجربہ کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں ، اگر لاڈلے کودھاندلی کے ذریعے نہ لایا جاتا تو آج پاکستان بہت آگے جا چکا ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)عوام کی جماعت ہے ۔

ہم الیکشن سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے ، چاہتے ہیں پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات ہوں تاکہ پاکستان کو عدم استحکام سے نکال کر دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے ۔سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کا اثاثہ اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کا ضامن ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو باعزت اور باوقار مقام تک پہنچایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جھوٹ کافی حد تک بے نقاب ہو چکا ہے اور بہت جلد مکمل بے نقاب ہو گا،جن لوگوں کو زبردستی ملک پر مسلط کیا گیا تھا انھوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کے پاس دو راستے تھے یا تو وہ اپنی سیاست بچاتی یا ملک لیکن ہم نے ملک بچانے کو ترجیح دی ۔ انہوںنے کہاکہ حالات مشکل ہیں لیکن اگر حکومت کو سہولت سے کام کرنے دیا جائے تو ہم اس مشکل پر مرحلہ وار قابو پا سکتے ہیں۔پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ میاں نوازشریف پر قسمت مہربان ہے ،پاکستان اس وقت جس مشکل صورت حال سے دوچار ہے ۔انہوںنے کہاکہ میاں نوازشریف نے عزم اور حوصلے سے مشکلات کا مقابلہ کیا ہے اور وہ اسی حوصلے کے ساتھ ملک کو دوبارہ بہتری کی طرف گامزن کر سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…