بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

جمائما نے برطانیہ میں سابق شوہرعمران خان کے پوسٹر والے ٹرک کی تصویر شیئرکردی

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمائما نے برطانیہ میں سابق شوہرعمران خان کے پوسٹر والے ٹرک کی تصویر شیئرکردی

لندن (این این آئی)برطانوی اسکرین رائٹر اور فلم پروڈیوسر جمائما خان نے برطانیہ کی ہائی وے پر جاتے ایک ٹرک کی تصویر شیئر کی جس پر ان کے سابق شوہر عمران خان کا پوسٹر آویزاں تھا۔جمائما، جو برطانوی ہائی وے پر سفر کر رہی تھی، انہوں نے اپنی گاڑی سے آگے کچھ فاصلے پر ایک ٹرک کی تصویر شیئر کی جس کے پیچھے عمران خان کا بڑا سا پوسٹر لگا ہوا تھا۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے یہ دو تصاویر ہفتے کے روز ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں جو مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہوگئیں۔جمائما نے کیپشن میں بتایا کہ یہ ٹرک انہیں برطانیہ کی ہائی وے پر نظر آیا، ساتھ ہی انہوں نے قہقہے والا ایموجی اور پاکستانی پرچم بنایا۔پی ٹی آئی چیئرمین کے پوسٹر پر سورةفاتحہ کی آیت بھی درج تھی جسے عمران خان اکثر اپنی عوامی تقریروں سے پہلے پڑھتے ہیں۔جمائما کی جانب سے تصاویر پوسٹ کرتے ہی ٹوئٹر صارفین نے بھی عمران خان کی مختلف ممالک میں ٹرکوں اور گاڑیوں پر آویزاں تصاویر شیئر کیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…