اسلام آباد(مانیٹرنگ، این این آئی) وفاقی کابینہ کا کچے کے علاقے میں آپریشن کے لیے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا، میڈیا ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے کابینہ سے منظوری لی گئی، اب پاک آرمی کچے میں ڈاکوئوں کے خلاف جاری آپریشن میں حصہ لے گی۔ واضح رہے کہ کچے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن ساتویں روز میں داخل ہوگیا۔ڈی پی او رضوان گوندل کے مطابق پولیس دریائے سندھ کیکنارے نو گو ایریا میں داخل ہوگئی جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ڈی پی او کے مطابق پولیس لٹھانی گینگ کے سرغنہ کے ٹھکانے تک پہنچ گئی اور آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسمگل شدہ اسلحہ برآمد ہوا ہے۔رضوان گوندل نے بتایا کہ برآمد اسلحے میں راکٹ لانچر، ایل ایم جی،کلاشنکوف اورگولیاں شامل ہیں۔