پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

الیکشن چودہ مئی کو یہی وزیراعظم کروائے گا، اعتزاز احسن

datetime 15  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ الیکشن ہرحال میں 14مئی کو ہی ہوں گے، جوعدالتی فیصلے پرعمل نہیں کرے گا وہ نااہل ہوجائے گا۔سینئر وکلا اور ماہر قانون کی گول میز کانفرنس سے خطاب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ پارلیمان اورعدلیہ کے درمیان تاریخی جنگ شروع ہوئی ہے،

سیاسی جماعتیں اس وقت آپس میں دست و گریباں ہیں، ہم نے سوچنا ہے کہ کیا ملک میں آئین کی بالادستی ہونی ہے یا نہیں، آئین کا تقاضا ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے، وزیراعظم اور اس کا بھائی کہتا ہے بنچ کو نہیں مانتے، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل کرنا ہوگا، سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے، سپریم کورٹ نے کہا الیکشن چودہ مئی کو ہوں گے تو چودہ مئی کو ہی ہوں گے۔اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن چودہ مئی کو یہی وزیراعظم کروائے گا، اگر سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہوگی تو وزیراعظم بھی یوسف رضا گیلانی کی طرح نااہل ہوگا۔ سینئر وکلا اور ماہر قانون کی گول میز کانفرنس سے خطاب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ پارلیمان اورعدلیہ کے درمیان تاریخی جنگ شروع ہوئی ہے، سیاسی جماعتیں اس وقت آپس میں دست و گریباں ہیں، ہم نے سوچنا ہے کہ کیا ملک میں آئین کی بالادستی ہونی ہے یا نہیں، آئین کا تقاضا ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…