اسلام آباد(این این آئی)وفاقی کابینہ کا ہفتہ کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور میں مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے اسٹیٹ بینک کو 21 ارب روپے کی فراہمی کے حکم کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔