اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 2 جونیئر ججز کو سپریم کورٹ لانے کیلئے ووٹ دینے پر قوم سے معافی مانگ لی۔حکومت میں شامل جماعتوں کے رہنمائوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میرے موقف کے باوجود مجھے حکومتی موقف کے تابع ووٹ کرنا پڑا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ میں بطور بار کونسل اور نمائندہ قانون کبھی اس کے حق میں نہیں تھا۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مانتا ہوں میں نے ووٹ دیا مجھے یہ ووٹ نہیں دیناچاہیے تھا، مجھے اصول کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے معذرت خواہ ہوں اس وقت کھڑے ہونے کا وقت تھا، حکومت کو بھی کھڑا ہونا چاہیے تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں