اسلام آباد (این این آئی)قیام پاکستان سے اب تک سربراہان مملکت کو بیرون ملک سے کتنے تحائف ملے؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا منظور کرلی۔وکیل ابوذر سلمان خان نیازی کی دائر درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا منظور کر لی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ توشہ خانہ کا ریکارڈ پہلے ہی پبلک ہو چکا ہے،کیا آپ وہی مانگ رہے ہیں،وکیل درخواستگزار نے دلائل دئیے جو ریکارڈ پبلک ہوا وہ 2002 سے لیکر 2023 تک کا ہے،ہم نے 1947 سے لیکر اب تک کا توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی درخواست کی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمارے پاس 1947 سے اب تک کا مکمل ریکارڈ ہوگا تو ہی دے سکیں گے۔وکیل درخواستگزار نے دلائل دئیے کہ حکومت کے پاس 1990 سے لیکر 2002 کا ریکارڈ بھی موجود ہے،حکومت یہ لاہور ہائیکورٹ میں تسلیم کر چکی ہے تاہم ریکارڈ پبلک نہیں کیا گیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ توشہ خانہ ریکارڈ متعلق حکومت سے مزید معلومات لینی ہے وقت دیا جائے۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔