گھی مزید کتنا مہنگا ہوگیا؟ سن کر عوام کی چیخیں نکل گئیں
لاہور (این این آئی)حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز پر ریلیف کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے،جبکہ دوسری جانب مہنگائی کی پرواز نہ رک سکی، چینی آٹا گھی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے کے باوجود مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔رواں برس حکومت نے سستے رمضان بازار تو نہ لگائے لیکن شہریوں کو سستے رمضان بازاروں کی یاد ضرور دلوا دی.اوپن مارکیٹ کے بعد یوٹیلٹی سٹورز پر بھی آٹا غائب ہو گیا، شہری آٹے کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے لگ.اسی طرح اگر قیمتوں کا موازنہ کیا جائے تو رمضان سے پہلے 89 روپے فی کلو ملنے والی چینی بھی رمضان میں یوٹیلٹی سٹورز پر 91 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔کوکنگ آئل 578 روپے فی کلو سے 626 روپے فی کلو بکنے لگا جبکہ گھی 401 سے 606 روپے فی کلو تک بیچا جارہا ہے، بیسن 240، دال چنا 255، سفید چنے 395، کالے چنے 245، لوبیا 418، چاول ٹوٹا 160، ثابت چاول 320، پسی لال مرچ 393، ہلدی 106 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔