بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

اگر عمران خان نے یہی رویہ رکھا تو ہوسکتا ہے 8اکتوبر کوبھی الیکشن نہ ہوں رانا ثناء اللہ

datetime 11  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اگر عمران خان نے یہی رویہ رکھا تو ہوسکتا ہے 8اکتوبر کوبھی الیکشن نہ ہوں ۔رانا ثناء

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کچھ باتیں بتانے والی نہیں ، ہم بچ گئے اور موجودہ بحران ٹل گیا ہے، اگر عمران خان بیٹھ کر سیاستدانوں کی طرح بات کرے تو معاملات سلجھ سکتے ہیں، اگر عمران خان نے یہی رویہ رکھا توہوسکتا ہے 8اکتوبر کوبھی الیکشن نہ ہوں۔ نجی ٹی وی  سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو کہتے ہیں سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو بلا کر نااہل کردے، اگر پارلیمنٹ نے انتخابات کیلئے پیسے دینے کا بل مسترد کردیا تو پھر بل مسترد ہوجائے گا۔چاہتے ہیں انتخابات اپنے وقت پر ہوں، آئین قانون کے مطابق تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک وقت پر ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر 25مئی کواسلام آباد پر چڑھائی نہ کرتے تو الیکشن ہوجانے تھے ہم الیکشن کیلئے تیار تھے،نواز شریف اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ چکے تھے،لیکن عمران خان کو پتا چلا تو اس نے دھمکی دی کہ میں آرہا ہوں اور الیکشن کی تاریخ لے کر آؤں گا، یہ چاہتا تھا اس کی بلے بلے ہوجائے گی کہ میں نے الیکشن کی تاریخ لے لی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…