بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

وفاقی پولیس نے عمران خان کو 9 مختلف مقدمات میں تفتیش کیلئے طلب کرلیا

datetime 10  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 9 مختلف مقدمات میں تفتیش کیلئے11اپریل منگل اور 12 اپریل بدھ کو طلب کرلیا۔سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سی ٹی ڈی سمیت 9 تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

ان مقدمات میں تفتیش کے لیے وفاقی پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کیا ۔اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو 2 مقدمات میں 11 اپریل اور 7 کیسز میں 12 اپریل کو بلایا ، وفاقی پولیس نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کیلئے نوٹسز بھجوا دئیے ، تمام نوٹسز عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک بھجوائے گئے ہیں۔تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں عمران خان کو 2 مقدمات میں 11 اپریل کو طلب کیا گیا جبکہ پولیس لائنز میں بھی 11 اپریل کو 12 بجے بلایا گیا ہے، اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں بھی طلب کرلیا گیا ۔عمران خان کو 12 اپریل کو تھانہ کھنہ میں درج مقدمے میں طلب کیا گیا اور انہیں اپنے ہمراہ تمام دستاویزات لانے کی ہدایات بھی کی گئی ہے، نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پیش ہو کر اپنا مؤقف دیں، پیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی۔ عمران خان اورانکے دیگر ساتھیوں کیخلاف نسداد دہشت گردی کے مقدمات تھانہ رمنا، سی ٹی ڈی ، کھنہ ، سنگجانی اور بھارہ کہو میں درج ہیں۔اس بارے میں وفاقی پولیس کے سینئر آفیسر نے بتایاکہ عمران خان کواس سے قبل میں شامل تفتیش ہونے کے لئے طلبی نوٹسز جاری کئے گئے تھے لیکن وہ شامل تفتیش نہیں ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ اگروہ تین طلبی نوٹسز مکمل ہونے تک شامل تفتیش نہ ہوئے تو پھر انکے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…