مکوآنہ (این این آئی)محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے فیصل آباد سمیت صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں قرآن کی تعلیم پر سختی سے عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سرکاری سکولوں میں قرآن کی تعلیم کے لئے مزید ٹیچرز کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے اس حوالے سے صوبے بھر کے نجی سکولوں کو بھی قرآن ٹیچر بھرتی کرنے اور قرآن تعلیم شروع کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں،محکمہ تعلیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ بالخصوص سرکاری سکولوں میں بھرتی کئے جانے والے قرآن ٹیچرز کو حکومتی سطح پر باقاعدہ ٹریننگ بھی کروائی جائے گی۔