پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پاک فوج کے 2 شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ، آبائی علاقوں میں تدفین

datetime 9  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر کے علاقے باڑہ میں بارودی مواد کے دھماکے میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار حضرت گل اور سپاہی نذیر اللّٰہ محسود کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔کور کمانڈر پشاور، فوجی حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے

نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔شہید نائب صوبیدار حضرت گل کا تعلق لوئر دیر کی تحصیل تمر گرہ سے ہے، انہوں نے سوگواروں میں بیوہ، 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑے۔شہید نائیک نذیر اللّٰہ کا آبائی علاقے جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ ہے، ان کے سوگواروں میں بھی بیوہ، 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔گزشتہ روز خیبر پختون خوا کے علاقے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی، آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری تھا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…