اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عاصم منیر بہترین انسان اورانکی شخصیت متاثر کن ہے: ٹرمپ کی ایک بار پھر تعریف

datetime 25  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین ممکنہ ایٹمی تنازعہ کو روکنے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار قابل ستائش رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس جوہری اسلحہ موجود ہے، جس کے باعث کشیدگی بڑھنے کا شدید خدشہ تھا، لیکن فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ کو ٹالنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ امریکی صدر کے مطابق، “ہم نے دونوں ممالک کو کہا کہ لڑائی کے بجائے تجارت کریں۔

“ٹرمپ نے آرمی چیف سے ہونے والی اپنی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ “جنرل عاصم منیر سے ملاقات ایک اعزاز تھا، وہ نہایت سمجھدار اور قابل شخصیت کے حامل ہیں، جن کی قیادت متاثر کن ہے۔”یاد رہے کہ حال ہی میں وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا تھا۔ اس ملاقات میں خطے کی صورتحال، خاص طور پر بھارت کے ساتھ تناؤ اور ایران سے متعلق امور زیر بحث آئے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر بات چیت جاری ہے، اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پاکستان کو جنگ سے باز رکھا اور خطے میں امن کی فضا قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…