اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

توہین عدالت سے بچنے کیلئے پارلیمنٹ سے پاس کردہ قرارداد پر شہباز شریف،بلال بھٹو کے دستخط ہی موجود نہیں، حیران کن انکشاف

datetime 7  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ توہین عدالت سے بچنے کے لیے پارلیمنٹ سے پاس کردہ قرارداد پر شہباز شریف اور بلال بھٹو کے دستخط ہی موجود نہیں۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم قائدین کی چالاکی، مکاری اور عیاری کو سلام پیش کرنا چاہیے، پی ڈی ایم نے بڑھکیں مارنے کے بعد سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف قرارداد پاس کر لی لیکن توہین عدالت سے بچنے کے لیے پی ڈی ایم کے بزدل قائدین نے ایک اور واردات ڈال دی،پارلیمنٹ سے پاس کردہ قرارداد پر شہباز شریف اور بلال بھٹو کے دستخط ہی موجود نہیں،رانا ثنا اللہ اور مولانا اسعد بھی قرارداد پر دستخط نہ کر کے پتلی گلی سے نکل لیے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ طاقت اور اقتدار کا حصول آل شریف اور آل زرداری کا واحد خواب رہا ہے۔ اپنی ناجائز خواہشات کی تکمیل کے لیے مخصوص نشستوں اور ریلو کٹوں کو قربان کر دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…