پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسحاق ڈار سے ملاقات، امریکی سفیر کی آئی ایم ایف سے معاہدے میں تعاون کی یقین دہانی

datetime 6  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ حکومت ملک کومعاشی استحکام کی راہ پرگامزن کرنے اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پروگرام کو مکمل کرنے میں پرعزم ہے، پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا خواہش مند ہے۔

وہ جمعرات کویہاں پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ وزیر خزانہ نے امریکی سفیرکاخیرمقدم کیا اور امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں قائم گہرے تاریخی اور پائیدار دوطرفہ تعلقات پرروشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو ملک کی معاشی صورتحال اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اقتصادی زوال کو روکنے اور معیشت کو معاشی استحکام ونمو کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے عملی پالیسی فیصلوں پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے امریکی سفیرکوآئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا اور پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے ملک کی معاشی استحکام اور عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنی حمایت کا اظہار بھی کیا۔ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ فریقین نے مختلف اقتصادی شعبوں کا بھی جائزہ لیا جہاں دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کر سکتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کی جانب سے امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی، جس میں وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف معاہدہ کیلئے امریکی سفیر سے بات کی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر کو معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔اسحاق ڈار نے امریکی سفیر کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر فنانسنگ پر بھی آگاہ کیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات سے بھی 1 ارب فنانسنگ سے متعلق بات جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفیر نے آئی ایم ایف معاہدہ اور تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کروائی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اضافی وسائل اور زرمبادلہ کی ضرورت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…