جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شمعون عباسی نے چوتھی شادی کرلی

datetime 6  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستانی اداکارہ شیری شاہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں شمعون عباسی سے اپنی شادی کا انکشاف کیا ہے۔ شمعون عباسی اور شیری شاہ پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے بڑے ناموں میں سے ایک ہیں۔ دونوں نے فلم ”دْرج ”میں ایک ساتھ کام کیا تھا جسے بہت سے ناظرین نے پسند کیا تھا۔

اگرچہ فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی لیکن اس کے بعد دونوں اداکار آپس میں گہرے دوست بن گئے۔شیری شاہ اور شمعون عباسی کی کیمسٹری کو مداح بہت پسند کرتے ہیں اور بہت سے لوگ انہیں ایک ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی شادی کے بارے میں قیاس آرائیاں ہوتی رہتی ہیں۔تاہم اب دونوں کی شادی کی افواہیں حقیقت کا روپ دھار چکی ہیں کیونکہ شیری شاہ نے فیس بْک پر بالآخر شمعون عباسی کے ساتھ اپنی شادی کا باقاعدہ انکشاف کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پوسٹ میں شیری نے اپنے شوہر شمعون عباسی کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کے بارے میں بہت سی چیزوں کی معترف ہوں، آپ کی طاقت، آپ کی پرسکون طبعیت، آپ کے کردار اور دیانتداری، آپ کی حس مزاح، آپ کا خوبصورتی کو سراہنے کا انداز اور آپ کی پرلطف سنگت۔پوسٹ میں اداکار نے یہ بھی کہا کہ آپ کی وجہ سے میری زندگی حسین ہو گئی ہے۔ جب آپ آس پاس ہوں تو ہر مشکل آسان ہے۔ میں آپ کو اپنے جیون ساتھی کے طور پر پا کر بہت خوش قسمت محسوس کررہی ہوں۔ میرے پاس موجود ہونے کا شکریہ۔ سالگرہ مبارک ہو شمعون عباسی!۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…