پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پیپلز پارٹی کا پنجاب میں تمام نشستوں پرامیدوارکھڑے کرنے کا اعلان

datetime 5  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پیپلزپارٹی نے پنجاب میں انتخابی سرگرمیاں شروع کردی ہیں، پیپلز پارٹی نے صوبے میں تمام نشستوں پرامیدوارکھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپورکی زیرصدارت پیپلز پارٹی پنجاب کا اجلاس ہوا جس میں راجہ پرویزاشرف،نیئر بخاری،قمر زمان کائرہ،حسن مرتضی،

رانا فاروق،ندیم چن،اسلم گل،فیصل میراورجوادرانا نے شرکت کی۔اجلا س میں لاہورسٹی ڈویژن اورساہیوال ڈویژن میں پارٹی امیدواروں کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد پنجاب میں تمام نشستوں پرامیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپورنے کہا پیپلزپارٹی ہرحلقے میں امیدوار دے گی،پیپلزپارٹی کسی الائنس کا حصہ نہیں اوراپنے نشان پرالیکشن لڑلے گی،الیکشن جب بھی ہوں ہم نے پارٹی کو تیاررکھنا ہے۔دوسری جانب لاہوراورساہیوال سے پارٹی امیدواروں کی لسٹ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کوبھیج دی گئی ہیں جس کے بعد لاہورکے بعض حلقوں میں ٹکٹ کے حصول کے لئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں کشمکش شروع ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ جنوبی پنجاب میں الیکشن تیاریوں کے جائزے کے لئے اجلاس جمعرات کے روز ہوگا۔ پیپلزپارٹی نے پنجاب میں انتخابی سرگرمیاں شروع کردی ہیں، پیپلز پارٹی نے صوبے میں تمام نشستوں پرامیدوارکھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…