جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

3 رکنی بینچ کا فیصلہ، وزیراعظم کا کل قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا اعلان

datetime 5  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے الیکشن التوا کیس کے فیصلے کے بعد جمعرات کو قومی اسمبلی میں ایک اور قرارداد پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ سپریم کورٹ میں کیس کی جیسے سماعت ہوئی وہ ہم سب کے سامنے ہے، کیسے 3-4 کے فیصلے کو نہیں مانا گیا،

جس جج نے کیس کی سماعت سے معذرت کی دوبارہ بینچ میں بیٹھ گئے، تین رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس فائز عیسیٰ نے کی جس کی کارروائی سرکلر سے ختم کی، جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیصلے کو پہلے سرکلر اور پھر 6 رکنی بنیچ نے ختم کیا، ملک میں اس طرح کا کھلواڑ پہلے دیکھنے میں نہیں آیا، پوری قوم کو معلوم ہو آئین اور قانون کے ساتھ سنگین مذاق کیا جارہا ہے،حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں مشاورت کے ساتھ اجتماعی سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے ٹھوس فیصلے کریں گی اور آئین و قانون کے ساتھ سنگین مذاق پر اپنا مقف قوم کے سامنے رکھیں گی۔ وہ بدھ کو حکومتی اتحادی جماعتوں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم نے اجلاس میں موجود اور ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تمام رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، سردار اختر مینگل ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کی مصروفیات کے باوجود اجلاس میں رہنماؤں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اب روبصحت ہیں۔ انہوں نے سردار اختر مینگل کی اہلیہ کی صحت کیلئے بھی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ گذشتہ ہفتے بھی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی ایک جامع نشست ہوئی تھی اور وکلا کے ساتھ مشاورت بھی ہوئی تھی، کابینہ کے دو اجلاس بھی اس دوران منعقد ہوئے،

اس کیساتھ ساتھ قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس بھی منعقد ہوئے جس میں مقررین نے شاندار گفتگو کی اور ہر پہلو سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جس طریقہ سے کیس کی کارروائی چلی وہ ہم سب کے سامنے ہے، کس طرح چار تین کے فیصلے کو نظر انداز کیا گیا اور کس طرح ریکیوز ہونے والے ججز دوبارہ بنچ میں بیٹھے اور کس طرح جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بنچ کے

فیصلے کو پہلے سرکلر کے ذریعے ختم کیا گیا اور پھر ایک چھ رکنی بنچ بیٹھا، یہ ساری باتیں وزیر قانون نے احسن طریقہ سے اسمبلی میں بھی بیان کی ہیں اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے بھی اس پر جاندار گفتگو کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک قرارداد پہلے ہی منظور ہو چکی ہے اور امید ہے کہ جمعرات کو ایک اور قرارداد بھی ہاؤس میں پیش کی جائے گی، اس بارے میں وزیر قانون ابھی اجلاس میں گفتگو بھی کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کا کھلواڑ پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا، ایسا بھیانک منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، اس صورتحال پر ہر روز قانون دانوں کے ساتھ مشاورت ہو رہی ہے، تین رکنی بنچ جس نے فل کورٹ کی استدعا کو رد کر دیا اور جس نے چار تین کے فیصلے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی اور جس نے ججز جو ریکیوز کر چکے تھے ان کے بارے میں بھی کوئی بات نہیں کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ایک سے زائد مرتبہ استدعا کے باوجود پارٹی بنانے کی درخواست مسترد کر دی گئی،

یہ حالات و واقعات آپ کے سامنے آ چکے ہیں لیکن کل اس تین رکنی بنچ جو فیصلہ دیا ہے اس کے مطابق 10 اپریل کو حکومت نے الیکشن کے حوالہ سے فنڈز مہیا کرنے ہیں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 11 اپریل کو سپریم کورٹ میں فنڈز کی مکمل یا جزوی ادائیگی کے حوالہ سے رپورٹ پیش کرنی ہے جس کی تفصیل میں، میں ابھی نہیں جا رہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دوسری بات جو اس تین رکنی بنچ نے کی ہے وہ یہ ہے کہ 17 اپریل تک پنجاب میں پولیس کی سکیورٹی مہیا کرنی ہے جبکہ وفاق نے فوج اور رینجرز کی جو سکیورٹی مہیا کرنی ہے اس حوالہ سے 17 اپریل تک حتمی رپورٹ بذریعہ چیف الیکشن کمشنر پیش کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے انتخابات کے حوالہ سے فیصلے میں تین رکنی بنچ نے کہا ہے کہ اس حوالہ سے متعلقہ اداروں سے رجوع کیا جا سکتا ہے اور ہائی کورٹ بھی جایا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کل کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں تفصیل سے بات چیت کی گئی، قومی اسمبلی میں بھی وزیر قانون، خواجہ سعد رفیق، شیری رحمن، مولانا اسعد محمود نے عمدہ باتیں کیں، آج موجودہ صورتحال پر سیاسی قائدین کی مشاورت کیلئے یہ اجلاس بلایا گیا ہے تاکہ اجتماعی سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے مشاورت سے ٹھوس فیصلے کئے جا سکیں اور پوری قوم کو علم ہو کہ یہ جو قانون اور آئین کے ساتھ سنگین مذاق کیا جا رہا ہے اور قوم کی قسمت کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے اس بارے میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی رائے ٹھوس شکل میں سامنے آ سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…