اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو کالعدم بھی قرار دے سکتی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ الیکشن التواء کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ تقسیم ہو چکا تھا، عدالت نے نے خود 90دن کو آگے کیا۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور صدر مملکت سے کہا کہ آپ وقت بڑھا سکتے ہیں لیکن انتخابات کیلئے خود 14مئی کی تاریخ دے کر 90دن کی شق کو موڈیفائی کردیا، یہ یہ سپریم کورٹ نہیں کرسکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنی مرضی چلا کر خود 90دن سے آگے کردیا، اگر آئین دیکھیں تو یہ 90دن سے آگے نہیں جانا چاہئے تھا، یہ ایک انتہائی متنازع فیصلہ ہے، البتہ پارلیمنٹ اس فیصلے کو کالعدم بھی قرار دے سکتی ہے۔