اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خاتون جج دھمکی کیس میں وارنٹ تبدیلی اور دیگر 3 کیسز میں عبوری ضمانتوں کاتحریری فیصلہ جاری

datetime 5  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ کو قابل ضمانت میں تبدیل کرنے سمیت دیگر 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا جس میں کہاگیاہے کہ پہلے بھی24 مارچ کو عمران خان

کے ناقابل ضمانت وارنٹ کو قابل ضمانت میں تبدیل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ کو قابل ضمانت میں تبدیل کرنے کا 2 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ پہلے بھی24 مارچ کو عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ کو قابل ضمانت میں تبدیل کیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے 24 مارچ کا سیشن عدالت کا فیصلہ دستیاب تھا، فیصلے کے ساتھ ناقابل ضمانت وارنٹ کی کوئی کاپی منسلک نہیں۔ فیصلے کے مطابق تفتیشی افسر نے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل نہیں کی گئی، جوڈیشل مجسٹریٹ کو ناقابل ضمانت کی جگہ پہلے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنا چاہیے تھا، اعتراضات پر مبنی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…