قاہرہ(این این آئی)اسلامی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے اجلاس میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے 3 منصوبوں کی مالی اعانت کی منظوری دے دی گئی ۔سعودی میڈیا کے مطابق سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے 403 ملین ڈالرز کے 3 منصوبوں کی مالی اعانت کی منظوری دی گئی ، مصر میں تیز رفتار الیکٹرک ٹرین منصوبے کے لیے 318 ملین ڈالر مختص کیے گئے، کرغیزستان میں بجلی کی ترسیل اور تجارتی منصوبیکے لیے 13 ملین ڈالر کی اضافی فائنانسنگ کی منظوری دی گئی، اس منصوبے کا مقصد افغانستان اور پاکستان میں بجلی کی طلب کو پورا کرنا ہے۔زلزلے سے متاثرہ ترکیہ اور شام کو اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے ہنگامی امداد فراہم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں تاجکستان میں تعلیم کی ترقی کے لیے 35 ملین ڈالرز کی رقم بھی مختص کی گئی۔