تحریک انصاف نے فرخ حبیب کو حلقہ این اے 108 سے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا

2  اپریل‬‮  2023

مکوآنہ ( این این آئی ) فیصل آباد کے حلقہ این اے 108میں 30اپریل کو ہونیوالے ضمنی الیکشن کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر مملکت میاں فرخ حبیب کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا جبکہ ن لیگ میدان سے غائب‘ لیگی امیدوار میاں طاہر جمیل پارٹی قیادت کی طرف سے واضح گائیڈ لائن نہ ملنے کی وجہ سے تذبذب کا شکار

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر مملکت میاں فرخ حبیب کے خلاف تعمیرات کاموں سمیت مختلف محکموں سے مبینہ طور کروڑوں کمیشن وصول کرنے ا ینٹی کرپشن نے طلب کررکھا ہے جبکہ مختلف مقدمات میں مقامی عدالتوں سے ضمانت قبل از گرفتار ی بھی حاصل کررکھی ہے ،اور اس فرخ حبیب کا تحریک انصاف کے مرکزی اور تحریک کے قریب ساتھیوں میںہوتاہے جس پر فیصل آباد کے حلقہ این اے 108میں ہونے والے 30اپریل کو ضمنی الیکشن کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خاں نے میاں فرخ حبیب کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا اس سے قبل اس حلقہ میں ہونے وا لے حالیہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ن لیگ کے امیدوار چوہدری عابد شیر علی کو شکست دی تھی جس کے بعد عمران خان نے اس حلقہ این اے 108سمیت قومی اسمبلی کی 7نشستوں سے استعفی دے دیا تھا جبکہ ن لیگ کی طرف سے چوہدری عابد شیر علی کی بجائے سابقہ ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کاغذات جمع کروائے۔اب اس حلقہ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے تحریک انصاف کے امیدوار میاں فرخ حبیب کی انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ ن لیگی امیدوار میاں طاہر جمیل مسلسل خاموش ہیں۔ وہ پارٹی قیادت کی طرف سے گائیڈ لائن ملنے کے منتظر ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…