برلن (اے پی پی)جرمنی میں مسلمان خواتین کو حجاب پہننے کی اجازت دے دی گئی ۔ ذرائع ابلاگ کے مطابق جرمن حکام نے تصدیق کی ہے کہ جرمنی میں مسلمان معلمات کو حجاب پہننے کی اجازت دی جائے گی کیونکہ انہوں نے وفاقی آئینی عدالت میں دائر مقدمے میں ریاست کو شکست دیتے ہوئے حجاب پہننے کا مقدمہ جیت لیا ہے۔جرمنی کی وزارت تعلیم نے اسکول کے پرنسپلوں کو بھیجے گئے ایک سرکاری خط میں کہا ہے کہ خواتین اساتذہ کے لیے ہیڈ اسکارف اور مذہبی علامات پہننے کی عام طور پر اجازت ہوگی۔ صرف انفرادی صورتوں میں اس پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے بشرطیکہ کسی معلمہ کا حجاب اسکول کے امن کے لیے خطرہ ہوں۔