ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز بھارت سے باہر بنگلہ دیش منتقل کرنے کی خبروں پر بھارت کا رد عمل بھی آ گیا

  جمعرات‬‮ 30 مارچ‬‮ 2023  |  13:47

لاہور ( این این آئی) ایشیا کپ 2023ء کے لیے بھارت پاکستان نہ آنے کے بہانے ڈھونڈنے اور اپنی من مانی کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے کہا کہ پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد پر تحفظات ہیں۔ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے دو ممالک میں انعقاد پر غور نہیں کرے گی، دو ممالک میں ایونٹ کا انعقاد مالی طور پر ممکن نہیں۔

ایسا کرنے سے بجٹ بڑھ جائے گا، اے سی سی زیادہ بجٹ کی منظوری نہیں دے گی۔بھارتی بورڈ آفیشل نے کہا کہ اگر اے سی سی کہتی ہے کہ بجٹ بڑھ جائے گا تو پھر پاکستان اپنے میچز اپنے ملک میں کیسے کھیل سکتا ہے، بھارتی بورڈ کے خیال میں ایشیا کپ کا میزبان پاکستان مکمل ایونٹ کرانے کے لیے دبائو ڈال رہا ہے۔بھارتی بورڈ کے آفیشل نے کہا کہ کرکٹ بورڈ پاکستان نہ جانے کے فیصلے پر قائم ہے، ایشیا کپ کا انعقاد یو اے ای یا قطر میں ہونا ہے، پاکستان کو بھی اپنے میچز ان دو ممالک میں سے ایک میں کھیلنا پڑیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کے دو ممالک میں انعقاد کے فارمولے پر بات چیت کی جا رہی ہے، پاکستان نے دو ممالک میں ایشیا کپ کرانے کی تجویز دی، بھارت کے میچز پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک میں کھیلنے کی تجویز ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز بھارت کے علاوہ کسی اور ملک میں کرانے سے انکار کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا نے کہا کہ یہ ایک مضحکہ خیز تجویز ہے پاکستان اگر سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچتا ہے تو ورلڈ کپ کے وینیوز کبھی تبدیل نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز بنگلادیش میں کرانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔



موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎