مفت آٹا، خواتین، بزرگوں کیلئے الگ کاؤنٹرز کو مزید فعال کیا جارہا ہے، وہاب ریاض

29  مارچ‬‮  2023

لاہور ( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری مفت آٹا سکیم کے حوالے سے بہاولپور میں قائم آٹاسینٹرز کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سیدعمیر حسن بھی ہمراہ تھے ،مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ضلع بہاولپور میں 24 جبکہ بہاولپور شہر میں 6 مفت آٹا سینٹر قائم کئے گئے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے بہاولپور ڈویژن میں اب تک7 لاکھ 77 ہزار سے زائد آٹا کے مفت تھیلے تقسیم ہوچکے ہیں جبکہ ضلع بہاولپور میں اڑھائی لاکھ سے زائد خاندان آٹاکے تھیلے وصول کرچکے ہیں،بہاولپور میں مفت آٹا تقسیم کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں،حکومت پنجاب کی جانب سے ہر اہل فرد کو مفت آٹا کی فراہمی کی جا رہی ہے،انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام 8070 پر میسج کرکے اہلیت کے تصدیق کرسکتے ہیں،خواتین، بزرگوں کے لئے الگ کاؤنٹرز کو مزید فعال کیا جارہا ہے ،فلور ملز کو فوری طورپر فل کیپسٹی پر کام کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،سیکورٹی، ریسکیو اور تمام ادارے آٹا تقسیم سینٹر پر عوامی سہولت کے لئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں ،عوام سے درخواست ہے کہ سرکاری عملے سے تعاون کریں،مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے مزید کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر بہاولپور کی ٹیم کے مفت آٹا تقسیم سینٹرز کے حوالے سے اقدامات قابل تحسین ہیں،پی آئی ٹی بی ایپلیکشن کو عوامی سہولت کے لئے مزید فعال کیا جائے گا،مشیر کھیل پنجاب نے آٹا تقسیم ایپلیکشن کا بھی جائزہ لیا،مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے ڈرنگ سٹیڈیم، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، عیدگاہ سینٹرز کا بھی دورہ کیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…