شمالی بلوچستان مضبوط مغربی سسٹم کے زیر اثر آگیا، کئی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں، نشیبی علاقے زیر آب

29  مارچ‬‮  2023

چمن (این این آئی)شمالی بلوچستان مضبوط مغربی سسٹم کے زیر اثر آگیا ،کئی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، خانوزئی، زیارت، مسلم باغ، بوستان، کان مہترزئی، قلعہ سیف اللہ اور لورالائی میں شدید بارشیں ہوئیں ۔ اطلاعات کے مطابق شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور برساتی نالوں میں طغیانی آگئی ۔حکام کے مطابق شمالی بلوچستان کے ندی نالوں میں درمیانے درجے کے سیلابی ریلے ہیں ، برساتی نالوں میں طغیانی سے دیہی رابطہ سڑکیں آمدورفت کیلئے متاثر ہوئی ہیں۔لیویز حکام کے مطابق کوڑک ٹاپ کے پہاڑی دروں کے سیلابی پانی سیکوئٹہ چمن شاہراہ متاثر ہوئی جہاں پانی کے ساتھ مٹی اور پتھر سڑک پر آنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ادھر خوشاب، بھکر اور بورے والا سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…