بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

سعودی، ایران مفاہمت کی ابتداء میں نے کی، عمران خان کا دعویٰ

datetime 28  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے سر براہ سابق وزیراعظم عمران خان ایک اور بلند بانگ دعوے کے ساتھ سامنے آتے ہیں کہ انہوں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور تعلقات کے احیاء کی بنیاد رکھی ۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2019ء میں انہوں نے وزیراعظم کی حیثیت سے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے یک نکاتی ایجنڈاکے ساتھ ایران کا دورہ کیا ۔

انہوں نے یوم القدس کا اہتمام کرکے فلسطین کاز کےلیے ایران میں بانی اسلامی انقلاب امام خمینی کے کردار کی تعریف کی ۔ روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق انہوں نے صیہونی ملک کے ممکنہ کردار سے بھی خبر دار کیا،اور کہا کہ وہ خطے میں عدم استحکام کا بنیادی وجہ ہے،انہوں نے کہا کہ چین کی حمایت سے معاہدہ خطے میں دور رس نتائج کا حامل ہوگا،صیہونی ملک ہمیشہ ایران کو تنہا کرنے کی کوشش کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مسلم امہ کیلئے پیچدہ معاملہ ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران میں مفاہمت کی پہلی کوشش سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کی بھی ۔ 2016ء کے اوائل میں نواز شریف نے دونوں برادرممالک کے درمیان مفاہمت اورسمجھوتے کےلیے پہلے ریاض اور پھر تہران کے دورے کئے ۔ اس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی دونوں دارلحکومتوں کا دورہ کرنے والے وفد کا حصہ رہے ۔یہ دورے کشیدگی میں کسی حد تک کمی لانے میں کامیاب رہے ۔ اتوار کو ایرانی خبر رساں ایجنسی ’’ارنا‘‘سے خصوصی گفتگو میں عمران خان نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سمجھوتے کے لیے ابتدائی قدم انہوں اٹھایا جسے چین نے تکمیل تک پہنچایا ۔ انہوں نے نو روز کے خوشی کے موقع پر ایران کو مبارکباد دی ۔پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان مشکل معاشی حالات سے گزر رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…