جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کر دی

datetime 27  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29مارچ سے بارشوں کا نیا اسپیل پنجاب سمیت لاہورمیں داخل ہوگا جو 31 مارچ تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔

لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے کا اختتام بارشوں پرہوگا۔دوسری جانب اسلام آباد میں چار دن باران رحمت برسنے کے بعد موسم کھل گیا، تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ سے اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب، بالائی سندھ اور کشمیرمیں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ادھر کراچی میں بھی مغربی ہوا کے کم دبا کا سسٹم کل شام تک بلوچستان میں داخل ہوگا، اس سسٹم کے باعث کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے، یہ سسٹم 2 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش برسا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں آج مطلع صاف رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، 5 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہیگا، دن میں ہوا 25 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…