جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

مینار پاکستان کا جلسہ ، ن لیگ اور پی ٹی آئی رہنمائوں میں لفظی جنگ چھڑگئی

datetime 26  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کا گزشتہ روز کا جلسہ بڑا تھا یا چھوٹا؟ مینارپاکستان پرسیاسی قوت کے مظاہرے کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن)کے رہنمائوں میں لفظی جنگ چھڑگئی۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کل کے جلسے میں لاہور نے عمران خان کو مسترد کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب کوجواب دیتے ہوئے کہاکہ ن لیگ والے اتنے احمق اور غیر سنجیدہ ہیں جو اتنے بڑے اجتماعات کا جواب ایک ایسی خاتون سے دلواتے ہیں جو کبھی کونسلر کا الیکشن نہیں لڑ سکتی۔انہوں نے کہاکہ بازاری زبان ہونا یا بازاری ہونے سے بیانیہ نہیں بنتا، اس کیلئے بہت سوچ اور ٹیم چاہیے، ٹی وی پر پابندی لگا کر بیانیہ نہیں بنتا۔فواد چوہدری کے بیان پر رہنما ن لیگ طلال چوہدری بھی خاموش نہ رہ سکے اور کہا کہ ن لیگ نے آپ کی جلسی کوواقعی سنجیدہ نہیں لیا،یہ جلسہ نہیں بلکہ اجتماعی ماتم تھا، عمران خان اونچی اونچی آواز میں روتے رہے،مجھے معاف کر دو،مجھے دوبارہ اقتدار میں لا، میرے کیس سچے ہیں مجھے سزا سے بچائو۔انہوں نے کہاکہ مریم اورنگزیب روز آپ کی اوقات اور اصلیت یاد کرواتی ہیں اسلیے بری تو لگے گی۔مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ پربھی فواد چوہدری کوآئینہ دکھاتے ہوئے ان کا ماضی کا ایک ٹوئٹ شیئرکیا گیا جس وقت فواد چوہدری پیپلزپارٹی کا حصہ تھے۔اس وقت انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھاکہ پی ٹی آئی ٹرولز کا حقائق سے کچھ لینا دینا نہیں، ان کو بس بیوجہ ہی ٹرول کرنا ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…