عمران نذیر نے 3 دن جیل کیوں گزارے؟ سابق کرکٹر کا انکشاف

25  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)سابق پاکستانی کرکٹر عمران نذیر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 3 دن جیل میں گزارے۔عمران نذیر نے ایک پوڈکاسٹ میں ایئرپورٹ پر بیگ سے پستول نکلنے کا واقعہ بیان کیا اور کہاکہ میرا دل صاف ہے، یہ واقعہ سب کو پتا ہے، تحقیقات کے بعد کچھ بھی نہیں نکلا۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں مریدکے میں رہتا تھا

اور اتنا زیادہ سفر نہیں کیا تھا، میرانام جنوبی افریقا کے خلاف انڈر 19 ٹیم کے لیے آیا، ہم لوگ کراچی آرہے تھے۔عمران نذیر نے کہا کہ ایئرپورٹ پر مشین سے گزرنے پر مجھ سے پوچھا گیا کہ یہ بیگ کس کا ہے جس پر میں نے کہا کہ یہ میرا ہے۔سابق کرکٹر نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر مجھ سے 3 مرتبہ پوچھا گیا کہ بیگ کس کا ہے جس پر میں نے کہا کہ میرا ہے، پھر مجھے الگ کردیا گیا، بیگ کے اندر اوپر ہی پستول اور گولیاں پڑی ہوئی تھیں۔عمران نذیر نے کہا کہ شروع میں مجھے لگا کہ یہ کھلونے ہیں لیکن وہ سب اصلی تھا، میرے پیروں کے نیچے سے زمین نکل گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد مجھے ہتھکڑی لگی اور 3 دن جیل میں رہا پھر پی سی بی بھی اس معاملے میں آگیا، جیل میں مجھے طریقے سے رکھا گیا تھا۔عمران نذیر نے کہا کہ جب آپ کی نیت اچھی ہوتی ہے تو پھر آپ کے ساتھ کبھی برا نہیں ہوسکتا، جیل میں وہ 3 دن 30 سال کی طرح لگے۔انہوں نے کہا کہ جیل سے واپسی پر کوچز نے سکھایا کہ اس واقعے کو ڈراؤنا خواب سمجھ کر بھول جاؤ اور کرکٹ پر توجہ دو۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…