ممبئی (آن لائن) اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت ایک بار پھر پاکستانی پرچم کا استعمال کر کے میڈیا میں چرچوں کی زینت بن گئیں ۔ پاکستانی سفارتخانے نے برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوئی، اس ویڈیو نے ایک نیا رخ اس وقت اختیار کیا جب بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے بھی برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم لہرانے والی ویڈیو کو اپنی انسٹا اسٹوری کا حصہ بنایا تاہم انہوں نے اس ویڈیو پر کوئی بھی کیپشن نہیں دیا۔