جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

امریکا، طیارے کے اڑان بھرتے ہی پائلٹ کی طبیعت خراب، جانتے ہیں پھر کیا ہوا؟

datetime 25  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا، طیارے کے اڑان بھرتے ہی پائلٹ کی طبیعت خراب، جانتے ہیں پھر کیا ہوا؟

واشنگٹن (این این آئی )امریکا میں مسافر جہاز کے ٹیک آف کرتے ہی پائلٹ کی طبیعت خراب ہو گئی، پرواز میں سفر کرنے والے دوسری ایئر لائن کے پائلٹ نے طیارے کو واپس اتار لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ساتھ ویسٹ ایئر لائن کی پرواز ڈبلیو این 6013نے لاس ویگاس ایئر پورٹ سے کولمبس کے لیے گزشتہ صبح 6 بجکر 44 منٹ پر ٹیک آف کیا، اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد پائلٹ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔خوش قسمتی سے اسی پرواز میں ایک دوسری ایئر لائن کا ملازم پائلٹ بطور مسافر سفر کر رہا تھا، جس نے ہنگامی صورتحال میں خود کو مدد کیلئے پیش کیا اور بوئنگ 737طیارے کا کنٹرول سنبھال کر ایئر ٹریفک کنٹرول کو خود سے متعارف کرایا۔مسافر پائلٹ نے اڑان بھرنے کے ٹھیک ایک گھنٹہ 6منٹ بعد واپس لاس ویگاس ایئر پورٹ پر باحفاظت میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی، بعد ازاں کپتان کی تبدیلی کے بعد یہ پرواز 5 گھنٹے کی تاخیر سے دن 11بجے منزل کیلئے روانہ ہوئی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…