جڑانوالہ (آن لائن)جڑانوالہ کے نواحی گائوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 60 سالہ شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ سید والہ روڈ چک نمبر 240 گ ب کے قریب پیش آیا، متوقی کا نام رنگ علی تھا جو کہ کھیتوں میں چارہ کاٹ رہا تھا۔کھیتوں میں کام کرنے کے دوران رنگ علی کو اچانک آسمانی بجلی نے آلیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی، بزرگ شخص کی المناک واقعہ میں موت پر گھر میں کہرام مچ گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں