ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں فجر اور عشا کی اذان اور اقامت کے درمیان کے وقت میں رد وبدل کردیا گیا

datetime 25  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے محکمہ مذہبی امور، دعوت و ارشاد نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دو نمازوں فجر اور عشا کی اذان اور اقامت کے درمیان کے وقت میں رد وبدل کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ کے ذریعے وزیر مذہبی

امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کی طرف سے فجر اور عشا کی نماز کے لیے اذان اور اقامت کے درمیان 10 منٹ کا وقفہ اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ یہ وقفہ صرف رمضان المبارک کے مہینے کے لیے ہے۔محکمہ مذہبی امور نے تصدیق کی کہ اذان اور اقامت کے درمیان وقت کم کرنے کا فیصلہ نمازیوں کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔ وزارت نے حال ہی میں مختلف علاقوں میں اپنی شاخوں کے ذریعے اپنا پروگرام احکام الامامہ والآذان فی شہر رمضان نافذ کیا ہے۔ جس میں سعودی عرب کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار آئمہ مساجد اور مذنین کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ عموما نماز اور اقامت کے درمیان وقفہ 10 منٹ سے زیادہ ہے اور وقت عام طور پر بعض حالات کے لیے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔ وزارت نے اپریل 2021 میں ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اذان اور اقامت کے درمیان انتظار کا دورانیہ 10 منٹ ہے۔ سوائے نماز فجر کے۔ اس لیے یہ وقفہ 20 منٹ رکھا گیا تھا۔ اس وقت کرونا کا دور تھا اور احتیاطی تدابیر کے تحت ایسا کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…