جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

علی ظفر کی نئی نعت ریلیز، مداح سن کر آبدیدہ ہوگئے

datetime 25  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) رمضان المبارک کے پہلے روز گلوکار علی ظفر نے اقبال عظیم کی نعت فاصلوں کو تکلف کا نیا ایڈیشن جاری کیا ہے جسے سن کر مداح آبدیدہ ہوگئے ہیں۔گلوکار نے امید ظاہر کی کہ ان کی اس کوشش سے لوگوں میں حوصلہ افزائی اور احترام کا احساس آئے گا جو اس مقدس مہینے کے دوران بہت ضروری ہیں۔

علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک نوٹ میں لکھا کہ ہمارے دماغ، جسم اور روح کو صاف کرنے کا مقدس مہینہ آگیا ہے. ہمارے خالق کے ساتھ گہری سطح پر رابطہ قائم کرنے اور دوبارہ جڑنے کا موقع آگیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ میں آپ کے ساتھ اپنی نعت شیئر کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہوں، یہ ایک ایسی نعت ہے جو نہ صرف پرانی یادوں کو تازہ کرتی ہے بلکہ مکہ اور مدینہ کی زیارت کی روحانی خوبصورتی کو بھی بیان کرتی ہے۔گلوکارہ نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین کا دورہ کرنے والے اس خوبصورت کلام کی یادگار کشش سے خود کو جوڑ سکیں گے۔بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو میں علی ظفر اپنی آنکھیں بند کرکے نعت پڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ پس منظر میں مکہ اور مدینہ کی تصاویر چل رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…