پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

نسیم شاہ نے 99روز سے مسلسل ٹوئٹ کرنے والی مداح کو ایسا کیا جواب دیا کہ خوشی سے نہال ہو گئے

datetime 24  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نے 99 روز بعد اپنے مداح کو بلآخر جواب دے ہی دیا، مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی توجہ حاصل کرکے خوشی سے نہال ہوگئے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ باولر نسیم شاہ کی لبی نامی ایک

ٹوٹر صارف و مداح گزشتہ 99روز سے ہر روز نسیم شاہ کی توجہ حاصل کرنے کے لئے انہیں ٹیگ کرکے ٹوئٹ کر رہی تھیں کہ کبھی تو ان کا جواب موصول ہوگا۔تاہم گزشتہ شام بلآخر نسیم شاہ نے مذکورہ ٹوئٹر صارف کو نوٹ کر ہی لیا اور انہیں جواب دے دیا، تاہم نسیم شاہ کو بھی اس بات پر حیرانی اور مکمل یقین نہیں کہ کوئی صارف ان کی توجہ حاصل کرنے کے لئے گزشتہ 99دنوں سے ہر روز انہیں ٹیگ کرکے ٹوئٹ کرتا ہے۔نوجوان کرکٹر نے لبی نامی صارف کی ٹیگ کی ہوئی 99ویں پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا اور لکھا واقعی!۔دوسری جانب لبی نامی ٹوئٹر صارف اپنے من پسند کرکٹر کی جانب سے جواب حاصل کرکے خوشی سے نہال ہوگئیں اور نسیم شاہ کی جوابی ٹوئٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سنچری تو ابھی مکمل ہی نہیں ہوئی، میں تو 99پر ہی (رپلائی مل گیا)آئوٹ ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…