منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ورلڈکپ 2024 کو ذہن میں رکھ کر نوجوانوں کو چانس دینا اچھی بات ہے،شاداب خان

datetime 24  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم ہمارا کپتان ہے، وہ اگلی سیریز میں واپس آئیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پوڈ کاسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ کپتانی سے بطور پلیئر مجھے کافی فرق پڑا ہے، جب عام پلیئر ہوتے ہیں تو اپنے کھیل کا سوچتے ہیں،

بطور کپتان ہر کسی سے پرفارمنس لینے کا سوچتے ہیں۔پاک افغان سیریز پر بات کرتے ہوئے شاداب نے کہا کہ پاکستان کی بینچ اسٹرینتھ کیلئے افغانستان کیخلاف سیریز کافی اہم ہے، جو نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے اس کو مکمل سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے نوجوان پلیئرز اچھی فارم میں ہیں، وہ بھرپور اعتماد کے ساتھ سیریز میں جارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ راشد خان پوری دنیا میں لیگ کھیلتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کی سیریز میں اچھے میچز ہوں گے، افغانستان کے ساتھ ہمارے میچز کافی سنسنی خیز رہے ہیں، میچز آخری اوور تک جاتے ہیں تو اس سے پلیئرز کا پریشر کو ہینڈل کرنے والا ذہن بن جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک بہترین لیگ ہے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کا دباؤ کچھ اور ہی ہوتا ہے، صائم ایوب، احسان اللّٰہ زبردست ٹیلنٹ ہیں، مجھے ان سے سے کافی امیدیں ہیں، عماد وسیم اور اعظم خان نے اچھا کم بیک کیا ہے صائم جس فارم میں لگ رہا ہے،وہ بابر کی کیٹیگری والے کھلاڑیوں جیسا کھیل رہا ہے،بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق ایسے پلیئرز ہیں جو آپ کے خلاف رنز بھی کریں تو برا نہیں لگتا۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کے مطابق کوشش ہوتی ہے کہ کھیل میں چیزوں کو سادہ ہی رکھوں اور اپنی کارکردگی سے ٹیم کیلیے معیار سیٹ کروں،جیسا میں رویہ رکھوں گا، ٹیم مجھے دیکھ کر ویسا ہی رویہ رکھے گی۔شاداب خان نے کہا کہ جب انجری کا شکار رہا تھا تو وہ وقت میرے لیے کافی مشکل تھا، انجری کے بعد کرکٹ کو صرف کھیل سمجھا،

اس سے پہلے اس کو ہی سب کچھ سمجھتا تھا،شاداب خان نے کہا کہ کم بیک کرنا کافی مشکل کام ہوتا ہے، کم بیک والے پلیئر پر زیادہ پریشر ہوتا ہے،کوشش ہوتی ہے کہ پریشر والی صورتحال ہو تو خود اوپر جاؤں۔ورلڈکپ 2024 سے متعلق گفتگو میں شاداب نے کہا کہ کرکٹ ورلڈکپ 2024 کو ذہن میں رکھ کر نوجوانوں کو چانس دینا اچھی بات ہے۔انہوںنے کہاکہ کچھ پلیئرز کو ذمہ داری ملتی ہے تو پرفارمنس میں نکھار آجاتا ہے، ٹیلنٹ کو بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ٹیلنٹ کو بیک کیا جائے، بابر اعظم کو بھی شروع میں بیک کیا گیا تو وہ آج اتنا بڑا پلیئر بنا ہے، بابر اعظم ہمارا کپتان ہے، وہ اگلی سیریز میں واپس آئے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…