منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

سوریا کمار لگاتار 3 میچز میں گولڈن ڈک پر آؤٹ ہونیوالے پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے

datetime 23  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنئی (این این آئی)آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھارتی ٹیم کے جارحانہ اور 360 ڈگری پر شاٹس کھیلنے کے لیے مشہور سوریا کمار یادیو نے انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا کمار آسٹریلیا کے خلاف لگاتار تین ون ڈے میچز میں پہلی ہی گیند یعنی گولڈن ڈک پر آؤٹ ہونے والے پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے۔سوریا کمار کو پہلے 2 میچز میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ایل بی ڈبلیو کیا جب کہ تیسرے میچ میں اسپنر آشٹن آگر نے انہیں بولڈ کیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔اس سے قبل سچن ٹنڈولکر، انیل کنبلے، ظہیر خان، ایشانت شرما اور جسپریت بمراہ ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو ڈک یعنی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔سوریا کمار یادیو گولڈن ڈک (پہلی گیند پر آؤٹ ) ہونے والے دنیا کے چودھویں بیٹر بن گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…