منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عمران سے بڑا سیاسی فراڈیا پاکستان کی سیاست میں پہلے کبھی نہیں دیکھا، نواز شریف

datetime 23  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سے بڑا سیاسی فراڈیا پاکستان کی سیاست میں پہلے کبھی نہیں دیکھا، ہیرا پھیری اور فراڈیا بندہ پہلے ہی تھا،لیکن یہ دہشت گرد بھی تھا اس کا کسی کو علم نہیں تھا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد ن لیگ نے کہا کہ

آپ نے سن لیا ہوگا کہ حکومت نے جے آئی ٹی بنائی ہے جو اس سارے معاملے کی چھان بین کرے گی، انکوائری کرے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرے گی کیونکہ بڑے سنگین واقعات ہوئے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ عمران خان ہیرا پھیری اور فراڈیا بندہ پہلے ہی تھا، سب دنیا جانتی ہے لیکن یہ دہشت گرد بھی تھا اس کا کسی کو علم نہیں تھا، اب واسطہ پڑا ہے تو سامنے آیا ہے، اس سے بڑا سیاسی فراڈیا پاکستان کی سیاست میں پہلے میں نے کبھی نہیں دیکھا، نہ کوئی اس طرح کا دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں کوئی دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تو ہر معاملے میں دوسروں سے نمبر لے کر جا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہاکہ زمان پارک میں پولیس پر پٹرول بم کس لیے پھینکے کہ پولیس والے وہاں جل کر مر جائیں؟ اگر وہ جل کر مر جاتے نہ وہ وہاں سے بھاگتے تو کیا ہوتا وہاں پر؟ ایک کہرام مچ جاتا۔انہوں نے کہاکہ یہ سب کچھ ان کو کس نے سکھایا کہ پولیس والوں کے اوپر پٹرول بم پھینکیں؟ یہ تو پہلی دفعہ کسی سیاسی پارٹی کی طرف سے یہ حرکت ہوئی ہے جو ناقابل برداشت ہے، ہم نے پاکستان کو ڈبونا ہے کیا؟۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…