اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما ناصر بٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں پی پی 16 راولپنڈی سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔تفصیلات کے مطابق رہنمان لیگ ناصربٹ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے آر او آفس میں پیش ہوئے اور پی پی 16 راولپنڈی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ناصر بٹ گزشتہ روز برطانیہ سے وطن واپس پہنچے تھے۔