مکوآنہ (این این آئی)حکومت کا رمضان پیکیج فری آٹا فراہمی مہم بری طرح ناکام، ایک تھیلے کیلئے ساتھ یوٹیلٹی سٹورز پر 2000روپے کا دیگر سامان خریدنے کی شرئط، جگہ جگہ لمبی قطاریں، سستا آٹا سکیم ختم ہونے سے فلور ملزمالکان اور چکی مالکان نے آتے کی قیمتوں اضافہ کردیا، کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے سے بڑھا کر 1158 روپے کا کر دیا گیا،
فلور ملز مالکان کو کنٹرول شدہ قیمتوں پر آٹا مارکیٹ میں فراہم کرنے کاپابند کیا جائے شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں فری آٹا فراہمی مہم ناکام ہوگئی ہے حکومت پنجاب فیصل آباد سمیت پنجاب کی فلور ملز کو 26ہزار ٹن گندم روزانہ سستے آٹے کیلئے فراہم کی جارہی ہے جوکہ 2300روپے من کی حساب دی جاتی ہیحکومت نے امدادی قیمت پر اضافہ کردیاجس کے بعد 10کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے سے بڑھا کر 1158 روپے کا کر دیا گیا اورگندم کا آٹا 4632 روپے فی من فروخت کیا جانے لگا۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت افراد مفت آنے کی تقسیم کے لیے مختص رقم بھی عام شہریوں کی جیبوں سے ہی نکالی جائے گی۔ حکومت کا مفت آٹے کی تقسیم کے نام پر عوام سے مذاق، حقائق سامنے آنے پر شہریوں کا پارہ ہائی ہو گیا۔ شہر بھر میں قائم ستے آٹے کی فروخت کے سیل پوائنٹس کو عارضی طور پر مفت آنا تقسیم پوائنٹس میں بدلنے اور تعداد 80 فیصد تک کم کرنے پر شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں جبکہ شہر یوں کا کہناہے کہ ایک تھیلے کیلئے ساتھ مختلف یوٹیلٹی سٹورز پر 2000روپے کا دیگر سامان خریدنا بھی ضروری ہے۔