جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس: شوکاز نوٹس پرپی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد

datetime 22  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس میں شوکاز نوٹس پر پاکستان تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کر دئیے۔چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنادیا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اعتراضات پر 20 دسمبرکو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

بدھ کو سماعت میں چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کا کیا بنا؟ ہائی کورٹ نے کیا فیصلہ دیا؟پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فریقین کو سننے کی ہدایت کی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا گیا، اب اس کیس کو آگے بڑھاتے ہیں، دلائل کے لیے 6 ہفتے کا وقت مانگا گیا تھا، 23 اگست کو کارروائی شروع کی گئی، اب تو 6 ماہ سے زیادہ وقت ہوچکا ہے، اس طرح تو معاملات نہیں چل سکتے، بیرون ملک سے ریکارڈ منگوانے کے لیے وقت مانگا گیا تھا۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی گواہان کو طلب کرکے جرح کرنے کی درخواست مسترد کردی، اسکروٹنی کمیٹی اور بینک افسران پر جرح کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی گئی، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی کے اعتراضات بھی مسترد کردیے گئے۔الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس میں شوکاز نوٹس پرکارروائی آگے بڑھانیکا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی نے درخواست کی تھی کہ گواہان پر جرح کے لیے موقع دیا جائے، پی ٹی آئی کا موقف تھا کہ الیکشن کمیشن نے ضبطی کی کارروائی شروع کی ہے، اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے ہمارے اکاؤنٹنٹ کو گواہان پر جرح کا موقع دیا جائے۔پی ٹی آئی کی درخواست تھی کہ 2018 میں اکبر ایس بابر نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی فنانشل بورڈ ممبران پر جرح کی درخواست کی تھی، پی ٹی آئی نے اکبرایس بابرکی جانب سے جرح کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔الیکشن کمیشن نیکیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…