اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت مل گئی

datetime 22  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کو 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے باقاعدہ اجازت نامے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف کو حلف لینے کے بعد اجازت دی گئی، جلسہ انتظامیہ سٹیج، خواتین اور تمام انکلوڑز کی سیکورٹی کی ذمہ دارہوگی، جلسہ انتظامیہ تمام متعلقہ علاقہ میں

بلا تعطل بجلی فراہمی یقینی بنائے گی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دیئے گئے اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔جبکہ جلسہ گاہ کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے فوکل پرسن اور پی ٹی آئی ذمہ داران متعلقہ سکیورٹی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک میں خلل نہ ڈالنے اور رواں دواں رکھنے کے لیے پی ٹی آئی ذمہ داران ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ جلسے کے دوران کسی صورت میں پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں پی ٹی آئی کی متعلقہ انتظامیہ ذمہ دار ہو گی۔جلسے کے دوران ساونڈ سسٹم کے استعمال سے متعلق متعلقہ قانون کی پاسداری کی جائے گی۔ اجازت نامے میں شامل شرائط کے مطابق پی ٹی آئی رضا کار ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

اجازت نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ریلی کے باعث کسی بھی جگہ کارروباری مراکز کو بند کرنے اور نقصان پہنچانے کی اجازت ہر گز نہ ہو گی۔ جبکہ جلسے میں کارکنوں اور تمام متعلقہ افراد ڈنڈے، یا اس سے متعلقہ کوئی چیز ساتھ نہیں لاسکیں گے۔جلسے کے دوران کسی کے بھی جذبات احساسات مجروح نہ کرنے کا کہا گیا ہے اور جلسے کے لیے پی ٹی آئی کو استقبالیہ کیمپ بھی لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

جلسہ گاہ اور اطراف میں کسی بھی قسم کے اسلحہ کے نمائش کی اجازت نہیں ہو گی۔اجازت نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جلسہ انتظامیہ مینار پاکستان گراونڈ کی تمام شرائط بشمول فیس ادائیگی کریں گے۔ جلسے کے روٹ پر کسی بھی طرح کی وال چیکنگ نہیں ہو گی اور زبردستی کسی کو جلوس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…