منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

زلزلے سے ملک بھر میں تباہی 9 افراد جاں بحق، 160 سے زائد زخمی

datetime 22  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی)نے زلزلے کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔ بدھ کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل منگل کو پاکستان میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

شدید زلزلے کے بعد 3.7 شدت کا ایک آفٹر شاک بھی ریکارڈ کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث خیبرپختونخوا میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مختلف مقامات پر 66 افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے۔ صوابی میں گھر کی چھت گرنے سے5افراد زخمی ہوئے، چترال میں گھر کی چھت اور دیوار گرنے سے2افراد زخمی ہوئے۔ خیبر میں چھت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا سوات میں چھت اور باؤنڈری وال گرنے کے واقعات کی اطلاعات ہیں ، مدین میں دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا ہے۔ لوئر دیر میں چھت گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔ مردان، باجوڑ اور لوئر چترال میںایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مختلف مقامات پر تقریباً 60 افراد کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں تاہم اس بارے درست تعداد اور تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد گلگت بلتستان کے علاقے استور میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستہ بلاک ہوگیا۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں عمارات میں دراڑیں پڑنے کی اطلاعات ہیں، اس وجہ سے سیکٹر ای الیون میں خداداد ہائٹس بلڈنگ سے تمام رہائشیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا جبکہ اب تک کسی عمارتی ڈھانچے کے گرنے یا خطرے سے دوچار ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ مزید برآں پنجاب، بلوچستان اور آزاد جموں وکشمیر میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ یونٹس/مقامی انتظامیہ سے تفصیلی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ابھی تک کسی اور ہنگامی صورتحال کی اطلاع نہیں ۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…