لاہور ( این این آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قبرستانوں میں تدفین کے ریٹس بڑھانے کا نوٹس لیتے ہوئے فیس 10ہزار روپے سے کم کر کے ساڑھے 3 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی۔نگران وزیراعلی پنجاب نے صوبہ بھر کے
قبرستانوں میں تدفین کی فیس بڑھنے کا نوٹس لے لیا، حکومت نے تدفین کی فیس 10 ہزار سے کم کر کے ساڑھے 3 ہزار کرنے کی منظوری دے دی۔دستاویزات کے مطابق پنجاب بھر کے قبرستانوں میں تدفین پر شہر خاموشاں اتھارٹی کے آنے والے دیگر اخراجات سرکاری خزانے سے ادا ہوں گے۔محکمہ بلدیات پنجاب کو تدفین کے ریٹس میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دے دیا گیا، تدفین، آپریشنل اور مینٹی ننس اخراجات کی مد میں شہر خاموشاں اتھارٹی کو 5کروڑ روپے کی گرانٹ دے دی گئی۔نگران حکومت نے محکمہ بلدیات پنجاب کو شہر خاموشاں اتھارٹی کے زیر انتظام اسکیمیں فوری مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔