بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

عمران اگربیٹی قبول بھی کرلیں تو بھی قانونی طورپر درخواست منظور نہیں ہوگی،جسٹس عامرفاروق کے ریمارکس

datetime 21  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں پٹیشنر نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل مکمل کرلیے۔چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ نے

عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کی۔ پٹیشنر کے وکیل حامد علی شاہ نے دلائل مکمل کیے اور کہاکہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی میں بشری بی بی کواہلیہ اوربچوں کو سابقہ اہلیہ کیساتھ رہائش پذیراور زیرکفالت نہ ہونے کا بتایا۔انہوں نے کہا کہ بیٹے بیشک عمران خان پرڈیپنڈنٹ نہ ہوں مگربیٹی غیر شادی شدہ ہونے کی وجہ سے ڈیپنڈنٹ ہے، دو بچوں کا نام دینا اور ایک کا نہ بتانا بھی بدنیتی کے زمرے میں آتا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر وہ بیٹی قبول بھی کرلیتے ہیں تو بھی قانونی طورپرآپ کی درخواست منظور تونہیں ہوجائے گی، بیان حلفی کی جو قانونی ریکوائرمنٹس ہیں وہ بھی دیکھنا ہوں گی۔جسٹس عامر نے استفسار کیا کہ یہاں ڈیپنڈنٹ کا لفظ استعمال ہوا ہے، بچوں کا نہیں، کیا کچھ بچے ڈیپنڈنٹ اور کچھ ڈیپنڈنٹ نہیں بھی ہو سکتے؟ اس پر عمران خان کے وکیل نے کہاکہ جو زیر کفالت نا ہوں ان کے نام نہیں بتائے جاتے، عمران خان نے وضاحت کیلئے ان کے نام لکھے اور بتایا کہ وہ ڈیپنڈنٹ نہیں۔پٹیشنر کے وکیل نے کہا اگر کسی پر الزام لگے تو اسے ان الزامات سے انکار کرنا چاہیے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا آپ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان خوامخواہ میں برڈن اپنے اوپر ڈال لیں۔درخواست گزار کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…