پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

چین میں مصنوعی ذہانت کی حامل ایک اور نیوز اینکر متعارف

datetime 21  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چینی میڈیا نے مصنوعی ذہانت کی حامل ایک اور نیوز اینکر کو متعارف کروادیا۔چین کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ اس نے اپنی نیوز اینکرز کی ٹیم میں ایک اور رکن کا اضافہ کردیا ہے جس کا رین شیارونگ ہے لیکن یہ انسان حقیقت میں موجود ہی نہیں ہے۔

یہ مصنوعات ذہانت کی مدد سے کام کرنے والی نیوز اینکر ہے جو 24 گھنٹے نیوز کوریج فراہم کرسکتی ہے۔ریان شیارونگ ویب سائٹ اور ٹیلی ویژن پر بھی نظر آسکتی ہے، یہ اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی کی طرح ہی سوال پوچھے جانے پر معلومات فراہم کرسکتی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ایپ کی مدد سے کوئی بھی اس نیوز اینکر سے سوال پوچھ سکتا ہے جبکہ وہ مختلف موضوعات پر جواب دینے کی اہلیت رکھتی ہے جن میں تعلیم، وباء کی حفاظتی تدابیر، ہائوسنگ، امپلائمنٹ، ماحولیاتی حفاظت سمیت کئی موضوعات شامل ہیں، تاہم وہ پوچھے گئے سوالات کا محدود الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ہی جواب دے سکتی ہے۔جب مصنوعی ذہانت کی حامل اس اینکر نے اپنے آپ کو متعارف کروایا تو بتایا کہ میرا نام رین شیارونگ ہے، میں ایک اے آئی ڈیجیٹل اینکر ہوں اور پیپلز ڈیلی چائنا سے منسلک ہوگئی ہوں۔یہ مزید کہتی ہے ہزاروں نیوز اینکرز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت مجھے فراہم کی ہے جس کی مدد سے میں پورے سال 24 گھنٹے بغیر کسی آرام کے خبریں فراہم کرسکتی ہوں۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…