حافظ آباد (این این آئی)حافظ آباد میں میونسپل اسٹیڈیم میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران رش اور بے نظمی بھگدڑ مچ گئی۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے متعدد خواتین اور مرد گر گئے ،دھکم پیل کی وجہ سے بھی کئی افراد زخمی اور کچھ بے ہوش ہوگئے۔اس موقع پر ہجوم کو ہٹانے کیلئے پولیس کی جانب سے تشدد بھی کیا گیا۔شہریوں نے کہاکہ 5 لاکھ سے زائد آبادی کے شہر کے لیے صرف ایک سیل پوائنٹ ہے۔شہریوں نے حکومت سے مفت آٹے کی تقسیم کے لیے مزید 5 پوائنٹس بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔